اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں تعینات سابق رومانیہ کے سفیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مشرق وسطی کے بحران کے حل اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے.
یہ بات نیکولائی اسٹین نے رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں ایرانی سفارتخانے اور پولیٹیکل اسٹڈیز فاؤنڈیشن کے سینٹر کے ایک مشترکہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مشرق وسطی میں امن و استحکام کے قیام میں ایک تعمیری کردار ادا کر رہا ہے.
اس موقع پر بخارسٹ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حمید معیر نے کہا کہ عالمی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے پس منظر میں ایران اور یورپی یونین وفود کے تبادلوں سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں اطراف تمام شعبوں میں باہمی تعاون کی توسیع کے لئے پرعذم ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲